سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ کے چچا کو سپرد خاک کر دیا گیا،ْ‘مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہو گی

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:24

سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ کے چچا کو سپرد خاک کر دیا گیا،ْ‘مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہو گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)سی ای او عامر کیبلز سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ایل آر سی اے صدر شاہ فیصل کرکٹ کلب عامر الیاس بٹ کے چچا حاجی محمد یونس بٹ جو گزشتہ روز قضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں جوہر ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سماجی، سیاسی ،کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ عزیزواقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بروز اتوار 2بجے دوپہر ان کی رہائش گاہ ہائوس نمبر 106، نشیمن اقبال فیز I- بالمقابل واپڈا ٹائون ادا کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 21:24:55