کلائیو لائیڈ کی موجودگی کے ٹیم پر مثبت اثرات پے ہیں ۔لارا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 14:30

جے پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ کلائیو لائیڈ کی موجودگی کے ٹیم پر مثبت اثرات پڑے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں ٹیم مینجمنٹ میں لائیڈ کی شمولیت کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں برائن لارا نے کہا کہ کلائیو لائیڈ کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے 1975ء اور 1979ء میں کلائیو لائیڈ کی قیاد ت میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا انہیں ویسٹ انڈین بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی معاونت کیلئے بھارت بھجوایا ہے انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم نے اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے انہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھے گی برائن لارانے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر کچھ دباؤ ہے لیکن یہی دباؤ ٹیم کے کار آمد ثابت ہوگا ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کرس گیل عمدہ فارم میں دکھائی دے رہے ہیں جو ٹیم کے لئے مثبت پہلو ہے ۔
وقت اشاعت : 14/10/2006 - 14:30:40