سینیگال کی ٹیم افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:52

سینیگال کی ٹیم افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

گیبون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سینیگال کی ٹیم افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، سینیگال نے زمبابوے کو 2-0 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ ایٹ تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

(جاری ہے)

گیبون میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں سینیگال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زمبابوے کو 2-0 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں سینیگال نے تیونس کو شکست دی تھی۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں تیونس نے الجیریا کو 2-1 گولز سے زیر کر کے پہلی کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:52:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :