برازیلین فل بیک کھلاڑی ڈینی ایلویس کو چینی کلبوں کی پیشکش

منگل 24 جنوری 2017 14:31

برازیلین فل بیک کھلاڑی ڈینی ایلویس کو چینی کلبوں کی پیشکش

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء)چین کے تین کلب برازیل کے عالمی فل بیک کھلاڑی دانی آلویس کو حاصل کرنے کیلئے پیشکش کر دی ہے ، 33سالہ کھلاڑی کو ایک کروڑ یورو سالانہ معاوضہ کی پیشکش کی گئی ہے ، ان کلبو ں میں تیان جن ، کوآن جیان اور ہیبی چائنا فارچون شامل ہیں ، دانی آلویس برازیل کیلئے سو بار کھیل چکے ہیں ان کے علاوہ ان کلبو ں میں شامل ہونیوالے معروف کھلاڑی بھی ہیں جن میں کارلوس ٹی ویز(شنگھائی شین ہوا ) ، آسکر (شنگھائی ایس آئی پی جی ) ، ریناتو اگستو (بیجنگ گوان ) ، ڈیمبا با (شنگھائی شین ہوا )اور ایزی کوئل لاویزی (ہیبی چائنا فارچون) شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 14:31:34