محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کا بدترین باؤلنگ ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعرات 26 جنوری 2017 14:45

محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کا بدترین باؤلنگ ریکارڈ توڑ ڈالا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا بدترین باؤلنگ کا توڑڈالا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاکے خلاف حالیہ سیریزمیں 36سالہ محمد حفیظ نے 234 گیندیں پھینک کر195رنز دیئے تاہم کوئی وکٹ نہیں لے سکے جو کسی بھی پاکستان باؤلر کی جانب سے زیادہ گیندیں کروانے کے باوجود وکٹ نہ لینے کا نیا ملکی ریکارڈ ہے،حفیظ سے قبل شاہد آفریدی نے2012-13ء کے دورئہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں 222 گیندیں کرکے 210رنز دیئے تھے لیکن وہ بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے،اس وکپ میں اعجازفقہی بھی آفریدی کے حصہ دار تھے جنہوں نے 1983ء کے ورلڈکپ میں222گیندیں کرکے بھی کوئی وکٹ نہی لی تھی۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 14:45:54