حسن علی کی کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں بدترین پرفارمنس، دوسرے مہنگے ترین پاکستانی بائولر بن گئے

جمعرات 26 جنوری 2017 15:01

حسن علی کی کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں بدترین پرفارمنس، دوسرے مہنگے ترین پاکستانی بائولر بن گئے

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ ایک روزہ میچ میں زیادہ رنز دے کر دوسرے مہنگے ترین پاکستانی بائولر بن گئے، علی نے کینگروز کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی ناقص بائولنگ کی، انہوں نے 9 اوورز میں 100 رنز دیئے، پاکستان کی جانب سے مہنگے ترین بائولر کا منفی ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس ہے جنہوں نے 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 110 رنز دیئے تھے۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 15:01:20