نوجوان بلے باز بابر اعظم نے 36سال پرانا ریکارڈ برابرکر دیا

جمعرات 26 جنوری 2017 16:11

نوجوان بلے باز بابر اعظم نے 36سال پرانا ریکارڈ برابرکر دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے 36سال پرانا ریکارڈ برابرکر دیا ۔22سالہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں اپنے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ 36سال بعد کینگروز کیخلاف انہی کے دیس میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

بابر اعظم سے قبل ایشین بریڈمین ظہیر عبا س نے 1981ء میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر 108رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 16:11:55