سابق آسٹریلوی بلے باز سٹورٹ لا ویسٹ انڈیز کے کوچ مقرر

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:47

سابق آسٹریلوی بلے باز سٹورٹ لا ویسٹ انڈیز کے کوچ مقرر

سینٹ جونز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی بلے باز سٹورٹ لا کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے، انہیں فل سمنز کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جنہیں بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بورڈ کا کہنا ہے کہ سٹورٹ لا کو دو سال کیلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ 15 فروری سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 48 سالہ سٹورٹ لا انٹرنیشنل کوچنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ کئی ممالک کی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ سٹورٹ لا نے 1994 سے 1999 تک آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ 54 ون ڈے میچز کھیلے۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 13:47:22