دورہ آسٹریلیا: ٹیم میٹنگز میں کھلاڑی ایک دوسرے کا ”توا“ لگاتے رہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 21:26

دورہ آسٹریلیا: ٹیم میٹنگز میں کھلاڑی ایک دوسرے کا ”توا“ لگاتے رہے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری۔2017ء) دورہ آسٹریلیا میں شاہینوں کے آپس کے جھگڑوں نے ٹیم کو رسواکردیا، ٹیم میٹنگ میں”سٹارز“نے ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میدان پر تو مکمل فیل رہی لیکن ایک دوسرے کو طعنے دینے میں سب ایک دوسرے سے آگے نکل گئے ، ڈریسنگ روم میں ہوئی ایک میٹنگ میں محمد عامر کو اپنے لیے کھیلنے کا طعنہ ملا تو انہوں نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”تم میری گیندوں پر کیچز چھوڑتے ہو“؟،وہاب ریاض سے ٹھیک باﺅلنگ نہ کرپانے کا سوال ہوا تو جواب آیا ”میں تھک گیا ہوں“، اپنی بلے بازی سے زیادہ دیگر ”سرگرمیوں کے باعث خبروں میں رہنے والے عمر اکمل کو کہا گیا کہ تم کیسے بیٹنگ کر رہے ہو؟ تو بیٹسمین نے جواب دیا کہ بیٹنگ ویسے ہی کر رہا ہوں جیسے مجھے آتی ہے، میٹنگ میں اسد شفیق پرالزام لگایا گیا کہ انہیں ٹیلنٹ کی بجائے دوستی کی وجہ سے ٹیم میں رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو ”منہ بولا بیٹا“بنا رکھا ہے ۔کھلاڑیوں کی جانب سے ایسا رویہ منظرعام پر آنے کے بعد کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لڑکوں نے ٹیم کی شکل میں مخالف ٹیم کیخلاف مدان میں اترنا ہے اگر ان کے آپس کے تعلقات اس حد تک خراب ہوں گے تو ٹیم کی کاکردگی بھی ایسی ہی ہوگی ۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 21:26:21