کرکٹ بورڈ کاکوچنگ اسٹاف میں کمی کافیصلہ ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو پہلے نشانہ بنائے جانے کا امکان

بدھ 1 فروری 2017 14:52

کرکٹ بورڈ کاکوچنگ اسٹاف میں کمی کافیصلہ ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو پہلے نشانہ بنائے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں کمی کا فیصلہ کر لیا اور قوی امکان ہے کہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سمیت کو پہلے نشانہ بنایاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی کمی پرغورکررہاہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو 16لاکھ روپے ماہانہ دے رہاہے جبکہ معاون اسٹاف سات سے آٹھ لاکھ معاوضہ حاصل کررہے ہیں لیکن ان بھاری اخراجات سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے، ٹی ٹونٹی میں ساتویں اور ون ڈے میں آٹھویں نمبر پرہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی کارکردگی سے نالاں ہے جو تین سال میں بیٹنگ میں تسلسل نہیں لاسکے اس لئے گرانٹ فلاورسب سے پہلے نشانہ بن سکتے ہیں فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فٹنس ٹرینر شان ہیز کی پرفارمنس پر بھی سوالیہ نشان ہے اظہرمحمود فاسٹ بولرز کی نوبال تک ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 14:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :