آئی پی ایل 2017ء کھلاڑیوں کی نیلامی تاخیر کا شکار

جمعرات 2 فروری 2017 23:01

آئی پی ایل 2017ء کھلاڑیوں کی نیلامی تاخیر کا شکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھلاڑیوں کی نیلامی تاخیر کا شکار ہو گئی، نیلامی کی تقریب رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو سکتی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب 4 فروری کو ہونا تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلی جائے گی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ کے شروع میں بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے بقیہ عہدیداروں پر مختلف پابندیاں عائد کی تھیں۔ عدالت نے آئی پی ایل کے امور دیکھنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر کی جس کی وجہ سے آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، توقع ہے کہ نیلامی 20 اور 25 فروری کے درمیان ہو گی۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 23:01:29