سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ڈی ویلیئرز

سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہو گی، تھرنگا

جمعہ 3 فروری 2017 23:00

سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ڈی ویلیئرز
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، سری لنکن قائد اپل تھرنگا نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو مشکل چیلنج درپیش ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں آج ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی اور پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں پروٹیز قائد نے کہا کہ پہلے دو میچز میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے، کوشش ہو گی کہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بڑے کرائوڈ اور لمحات سے لطف اندوز ہوتا ہے، ففٹی مکمل کرنے کے بعد شائقین کے جذبات مزید بڑھ جاتے ہیں اور یہ چیز مجھے بہت حوصلہ دیتی ہے اسلئے میری کوشش ہوتی ہے کہ جارحانہ کھیل سے انہیں تفریح مہیا کروں۔ دوسری جانب سری لنکن قائد تھرنگا نے کہا کہ تیسرا میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، میچ ہارنے کی صورت میں ہم سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اسلئے ہم سیریز میں واپسی کی حکمت عملی بنا رہے ہیں اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 23:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :