جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

اتوار 5 فروری 2017 10:20

جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے آئی لینڈرز کی طرف سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف 32 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پریٹورس کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.2 اوورز میں 163 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، نیروشن ڈکویلا نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اپل تھرنگا 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ڈینی پریٹورس نے تین جبکہ کگیسو ربادا، فلکوایو اور عمران طاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 32 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اے بی ڈی ولیئرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ہاشم آملہ 34 ، جے پی ڈومنی ناٹ آئوٹ 28 اور ڈوپلیسی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 10:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :