رنز کے فرق سے کرسٹن کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا، ڈوپلیسی انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

سٹار بلے باز نے سری لنکا کے خلاف کیریئر بہترین 185 رنز کی دلکش اننگز کھیلی

منگل 7 فروری 2017 22:42

رنز کے فرق سے کرسٹن کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا، ڈوپلیسی انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا موقع گنوا دیا، سٹار بلے باز انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں، ڈوپلیسی نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیریئر بہترین 185 رنز کی اننگز کھیلی، ڈوپلیسی 4 رنز کے فرق سے ملکی ریکارڈ سے بھی محروم رہے، پروٹیز کی جانب سے انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا اعزاز گیری کرسٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 1996ء میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 188 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں ڈوپلیسی قہر بن کر حریف بائولرز پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی تاہم 15 رنز کے فرق سے ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے، ڈوپلیسی کیریئر بہترین 185 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مدوشنکا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ یہ ڈوپلیسی کے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔ اس سے قبل 133 ان کی بہترین اننگز تھی، ڈوپلیسی نے اب تک101 میچز میں 3723 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 22:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :