ون ڈے کے بعد اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردار

اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے استعفیٰ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹویٹ کے ذر یعے دیا

جمعہ 10 فروری 2017 15:07

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بظاہراستعفیٰ دینے والے اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہوکراپنا ’’خاموش احتجاج‘‘ ریکارڈکرادیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیاسے قبل ہی اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی خبردیں گردش میں تھیں جبکہ چیف سلیکٹرانضمام الحق باربار ایک ہی کپتان کے بیان داغ کرصورتحال کو مزیدواضح کررہے تھے۔

آسٹریلیامیں ایک،چار سے ہونے والی شکست نے پی سی بی حکام کا کام مزید آسان کردیا۔اظہرعلی کے استعفیٰ دینے کے ساتھ فوری طورپر سرفرازاحمد کو ون ڈ ے کپتان مقررکرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ اظہرعلی نے استعفیٰ پی سی بی کے دبائوپر دیاتھا۔اب انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہونے کا اعلان کردیاہے۔اس کا اعلان انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 15:07:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :