فیصل آباد،جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کل پنڈوری میں شروع ہوگا

منگل 14 فروری 2017 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کل81 ج ب پنڈوری میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل بندیشہ کلب ، لالہ کلب، شاہین کلب اور اتحاد کلب کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عرفان مانا کپتان پاکستان ٹیم ، لالہ عبیداللہ کمبوہ ، شہرام بھٹو ، ندیم فوجی، منشاء گجر، راشد ملک ،ارسلان صابر اپنے اپنے کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے جشن بہاراں ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے جوہر دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ اول انعام 50 ہزار روپے سیکنڈ40 ہزار سوئم 30 ہزار اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی جائیں گی ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض محمد طیب گیلانی ، سلطان گجر ، افضل گجر، ارشد گجر کونسلر ،غلام مرتضے گجر ، چوہدری یٰسین وٹو ، یٰسین بھٹی سرانجام دینگے۔ افتتاحی روز کے مہمان خصوصی چوہدری جاوید گجر گلوز والے اور حاجی دائود مکہ والے ، چوہدری مشتاق گجر ، چوہدری احمد گجر ، میاں شبیر جنرل کونسلر اور چوہدری ممتا ز گجر نمبردار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 14:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :