اسلام آباد انٹر کلب فٹ سال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعہ 24 فروری 2017 11:52

اسلام آباد ۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سی ڈی اے سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے اسلام آباد انٹر کلب فٹ سال چیمپئن شپ کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان ملک کے مطابق چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 26 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان ہونگے جو کہ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 11:52:56