سٹیو اوکیف کم گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

جمعہ 24 فروری 2017 14:10

سٹیو اوکیف کم گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے
پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آسٹریلوی لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف نے پونے ٹیسٹ میں بھارتی بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے، پہلی اننگز میں اوکیف نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، کم گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے دوسرے پلیئر بن گئے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوسرے روز سٹیو اوکیف نے کھانے کے وقفے کے بعد غیرمعمولی بائولنگ کی اور 24 گیندوں پر 6 کھلاڑی آئوٹ کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، ان کی شاندار بائولنگ کے نتیجے میں بھارتی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح وہ 19 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اتنی ہی گیندوں پر عمران خان اور توشاک 5 وکٹیں لے چکے ہں، کم گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کے پاس ہے انہوں نے 16 گیندوں پر 5 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 14:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :