ایشون نے گیلسپی اور گارنر کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بائولر جیسن گیلسپی اور ویسٹ انڈیز کے جوئل گارنر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 36ویں بائولر بن گئے ہیں، ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے گیلسپی اور گارنر کا ریکارڈ توڑا ہے، دونوں بائولرز نے 259 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون نے اب تک 46 میچز میں 260 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 16:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :