18 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ، گولڈن ایگلز نے مریدکے سینئرز کو 7 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں گولڈن ایگلز نے مریدکے سینئرز کو 7 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مریدکے سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ خالد سلیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 رنز ناٹ آئوٹ، شاہد محمود 58 اور محمد امین نے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

گولڈن ایگلز کی طرف سے رئوف وائیں نے 1/34، بلال خلجی 1/46 اور تجمل چوہدری نے 1/57 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے 29.1 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ رضوان اسلم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آئوٹ اور بلال خلجی نے 61 رنز بنائے۔ مریدکے سینئرز کی طرف سے طاہر محبوب نے 1/27، محسن جاوید 1/40 اور محمد رمضان نے 1/49 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، محمد کلیم امپائر جبکہ محمد اظہر سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 13:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :