شہداء لاہور کی یاد میں ہونے والا کبڈی میچ ذیل گجراں کلب نے جیت لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

شہداء لاہور کی یاد میں ہونے والا کبڈی میچ ذیل گجراں کلب نے جیت لیا
فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام شہداء لاہور کی یاد میں ہونے والا کبڈی میچ کا فائنل ذیل گجراں کبڈی کلب نے پاک وطن کبڈی کلب کو 45کے مقابلہ میں 49پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا، دونوں ٹیموں نے بڑا جارہانہ کھیل پیش کیا پہلے ہاف میں پاک وطن کبڈی کلب کو2پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں ذیل گجراں کبڈی کلب سمندری نے بہتر کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت ختم ہونے پر اپنی ٹیم کو چار پوائنٹس سے سبقت دلوا دی ۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 19:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :