انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کا فیصلہ (آج) ہوگا

اتوار 26 فروری 2017 12:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر لے باز ایلکس ہیلز کے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکا فیصلہ (آج) پیر کو ہوگا‘ ایلکس ہیلز دورہ بھارت کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ سام بلنکس نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن اب وہ کم بیک کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم مینجنمٹ کے مطابق 27فروری کو ہیلز کے ہاتھ کا سکین کیا جائے گا اگر ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ (ن غ)
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 12:30:29