شاہد آفریدی اور اہلیہ کا ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

اتوار 26 فروری 2017 13:51

شاہد آفریدی اور اہلیہ کا ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف پشاور زلمی کو یادگار فتح دلانے والے شاہد آفریدی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی اپنی اہلیہ کے لیے تعریفی کلمات کہ ڈالے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ہفتے کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف انتہائی مشکل وقت میں 27 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پشاور کو پلے آف مرحلے میں پہنچایا۔

آفریدی کی اس”بوم بوم“ بیٹنگ پر ان کی اہلیہ نادیہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شوہر کی تصویر جاری کرکے لکھا کہ ”الحمد اللہ! بہت ہی اچھے شوہر پر مجھے بےحد فخر ہے“ ۔اہلیہ کے اس پیغام پر آفریدی بھی پھولے نہیں سمائے اور جواب دیا کہ ” مجھے بھی آپ پر فخر ہے، میں ہمیشہ 2 اننگز کھیلتا ہوں، ایک اپنے مداحوں کو خوش کرنے کیلئے اور ایک آپ کو خوش کرنے کیلئے۔

(جاری ہے)

“یادرہے کہ شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کے درمیان پہلی مرتبہ اس طرح کا مکالمہ منظرعام پر آیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 13:51:13