ایشین جوڈو چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 13مارچ سے شروع ہوگا

اتوار 26 فروری 2017 16:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین جوڈو چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 13مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو کوچ جدید اوراعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔
وقت اشاعت : 26/02/2017 - 16:21:22