پی ایس ایل فائنل ،حتمی فیصلہ ایک، دو روز میں ہوجائےگا: وزیر اطلاعات پنجاب

اتوار 26 فروری 2017 18:45

پی ایس ایل فائنل ،حتمی فیصلہ ایک، دو روز میں ہوجائےگا: وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) وزیر اطلاعات پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ ایک سے دو روز میں ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پولو گراﺅنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی شہباز شریف فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں جس کے لیے سکیورٹی ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں،پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ سکیورٹی کلیرنس کے بعد ہی ہوپائے گااور اس کے لیے صوبائی حکومت ماحول کو سازگار بنارہی ہے۔واضح رہے پی ایس ایل ٹو کے رنگا رنگ مقابلے دبئی اور شارجہ میں جاری ہیں،پی سی بی نے ایونٹ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 18:45:31