آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ۔۔۔۔ گروپ ’ بی ‘ کا اہم میچ (کل) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا کانٹے دار مقابلے کی توقع

جمعرات 19 اکتوبر 2006 13:44

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) بھارت میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں گروپ ’ بی ‘ کا ایک اہم میچ کل( جمعہ کو ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کررہے ہیں ۔نیوزی لینڈ نے اپنے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقا کو 87 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ جبکہ دوسری طرف نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے اور اس نے اپنے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کر کے تمام ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلیمنگ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی سے ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان مہیلا دے وردھنے کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے باوجود حوصلے بلند ہیں کیوی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور میچ میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں ’ان ‘ رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 19/10/2006 - 13:44:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :