میں ابھی بوڑھا نہیں ہوا ، گولڈ برگ کا ٹویٹر پر مذاق اڑانے والے شخص کو کرارا جواب

جمعہ 10 مارچ 2017 14:51

میں ابھی بوڑھا نہیں ہوا ، گولڈ برگ کا ٹویٹر پر مذاق اڑانے والے شخص کو کرارا جواب
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء)گولڈ برگ ایک عظیم باکسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ اپنی عام زندگی میں وہ معاملات کو اچھے انداز میں حل کرتے ہیں۔ ایسا ہی اس وقت دیکھنے میں آیا جب روبررٹ ونلینڈ نامی شخص نے خود کو سپورٹ جرنلسٹ ظاہر کرکے گولڈ برگ پر کڑی تنقید کی، لیکن گولڈ برگ نے اس تنقید کا جواب احسن انداز میں دیا جس کی شائقین نے خوب ستائش کی۔

اس بات کا اس شخص کا کہنا تھا کہ گولڈ برگ اب بوڑھے ہو گئے ہیں، انہیں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے، یا یہ کہ انہیں مر جانا چاہیے۔اس سخت تنقید کے جواب میں گولڈ برگ نے غصہ کرنے کی بجائے تنقید کو اپنی لئے حوصلہ افزائی قرار دے دیا۔ جس کے بعد ان کے حق میں کی جانے والی ٹویٹس کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

گولڈ برگ کے جواب نیثابت کیا کہ وہ بے حد طاقت ور ہونے کے باوجود مغرور نہیں ہیں۔

اس تنازع کی وجہ وہ فائٹ بنی جس میں کرس جیریکل کی مداخلت کی وجہ سے گولڈ برگ کے حریف ریسلر کیون اوینز کا دھیان بٹ گیا تھا اور کیون فائٹ ہار گئے تھے۔ گولڈ برگ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن ہیں، ان کی اگلی فائٹ ریسر مینیا 33 میں بروک لیسنر کے ساتھ ہو گی۔ واضح رہے کہ گولڈ برگ کی عمر 50 سال ہے لیکن ان کی فٹنس اب بھی مثالی ہے اور وہ شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔
میں ابھی بوڑھا نہیں ہوا ، گولڈ برگ کا ٹویٹر پر مذاق اڑانے والے شخص کو کرارا جواب
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 14:51:57