مارلن سیمیولز نے پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 23:15

مارلن سیمیولز نے پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) مارلن سیمیولز نے پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارلن سیمیولز نے پاکستان آرمی سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مارلن سیمیولز کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسا ملک نہیں دیکھا۔ میں دل سے پاکستانی بن گیا ہوں۔ جبکہ پاکستانی آرمی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ سیمیولز نے اپنے ویڈیو پیغام میں نہ صرف پاکستان آرمی کی تعریف کی ہے بلکہ پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 23:15:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :