بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، شوواگتاہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

منگل 14 مارچ 2017 15:42

بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، شوواگتاہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر سنزامل اسلام پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ آل رائونڈر شووگتا ہوم کی بھی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، آل رائونڈر محموداللہ بھی ون ڈے سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، البتہ مہدی حسن میراز اور تنبیر حیدر کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ تمیم اقبال، سومیاسرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابررحمان، محموداللہ، مصدق حسین، مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، تسکین احمد، سباشز روئے، سنزامل اسلام، شووگتاہوم اور نورالحسن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 15:42:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :