آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی آٹھویںسنچری مکمل کرلی

کینگروز ٹیم ٹیسٹ میچز کی آٹھویں سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

جمعرات 16 مارچ 2017 11:34

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی آٹھویں سنچری مکمل کرلی اور کینگروز ٹیم ٹیسٹ میچز کی آٹھویں سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے یہ اعزاز جمعرارت کو بھارت کے خلاف کیریئر کا 800 واں ٹیسٹ کھیلے کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کینگروز ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں 800 واں میچ کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم بھی 800 سے زائد ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے، انگلش ٹیم کو 983 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے 1877ء میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور اس نے اب تک 799 میچز کھیل رکھے ہیں، کینگروز ٹیم ٹیسٹ تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے اس نے 377 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں، 214 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 206 میچز ڈرا اور دو میچ ٹائی ہوئے۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 11:34:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :