انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ : کرسٹینا نے ڈ نمارک کی کیرولین کو ہرا دیا

جمعہ 17 مارچ 2017 15:40

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ : کرسٹینا نے ڈ نمارک کی کیرولین کو ہرا دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) امریکا میں جاری انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کی کرسٹینا نے ڈنمارک کی کیرولین کو ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کی کرسٹینا کا مقابلہ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کیساتھ ہوا ، ڈینش اسٹار نے پہلے سیٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور چھ تین سے با آسانی کامیابی حاصل کی۔کرسٹینا نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ سنسنی خیز کھیل کے بعد سات چھ سے اپنے نام کر لیا ، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور یکطرفہ کھیل کے بعد انہیں چھ دو سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 15:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :