بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل کر لی، ٹیل اینڈرز حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، پریرا 26 اور لکمل 16 رنز بنا کر ناقابل شکست، کرونارتنے کی شاندار سنچری 126 رنز بنا کر نمایاں، شکیب اور مستفیض کی 3، 3 وکٹیں

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:49

بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل کر لی، ٹیل اینڈرز حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، پریرا 26 اور لکمل 16 رنز بنا کر ناقابل شکست، کرونارتنے کی شاندار سنچری 126 رنز بنا کر نمایاں، شکیب اور مستفیض کی 3، 3 وکٹیں
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کی 100 ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا لئے اور اسے بنگال ٹائیگرز کے خلاف مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، دیمتھ کرونارتنے نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر بنگلہ دیشی بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، کرونارتنے 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹیل اینڈرز بنگلہ دیشی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور وہ ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، دلروون پریرا 26 اور سرنگا لکمل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ مہدی حسن اور تیج الاسلام نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 54 رنز بغیر کسی نقصان دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اپل تھرنگا اور کرونارتنے 25، 25 رنز پر کھیل رہے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 75 رنز درکار تھے، کرونارتنے کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی حریف بائولرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکا، کرونارتنے نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، تھرنگا 26، کوسل مینڈس 36، چندیمل 5، اسیلا گونارتنے 7، دھانن جایا ڈی سلوا صفر، نیروشن ڈکویلا 5 اور کپتان رنگناہیراتھ 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، 238 کے سکور پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد دلروون پریرا اور لکمل بنگال ٹائیگرز کے بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے دھیرے دھیرے سکور میں اضافہ کئے، اسطرح چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، پریرا 26 اور لکمل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ مہدی حسن اور تیج الاسلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 18/03/2017 - 17:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :