پیکیو اور شکیرا نے میسی کی شادی میں شرکت سے انکارکردیا

شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی

پیر 20 مارچ 2017 18:15

پیکیو اور شکیرا نے میسی کی شادی میں شرکت سے انکارکردیا
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو نے اپنی گلوکارہ اہلیہ شکیرا کے ساتھ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

لائنل میسی کو بتایا گیا کہ شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ لائنل میسی کی گرل فرینڈ انٹونیلا روکوزو بنی ہیں جن کے شکیرا کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں۔ جیرارڈ پیکیو کی سابق گرل فرینڈ نورا تھامس کی انٹونیلا قریبی دوست ہیں جو دونوں کے تعلقات کے خاتمے سے خوش نہیں تھیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 18:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :