ثناء میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

پیر 20 مارچ 2017 20:38

ثناء  میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بھی بول پڑی۔ ون ڈے کپتان ثنا ء میر کہتی ہیں فکسنگ جیسی خبریں مایوس کن ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے بہت تکلیف ہوتی ہے جس سے پاکستان کا نام خراب ہو۔

(جاری ہے)

ثناء میر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنی کپتانی میں ٹیم کی ساکھ بہتر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ اپنی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ پر اللہ کا کرم ہے۔ پاکستان کی جرسی پہننا فخر کی بات ہوتی ہے۔ چھ سال پہلے بھی کہا تھا کہ فکسرز کو پاکستان کی جرسی نہ دیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 20:38:44