محمد عرفان شوکاز نوٹس کا جواب دو روز میں جمع کرائیں گے

فاسٹ بولر کسنے الزامات کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ ، جس کے بعد انہیں صرف چھ ماہ پابندی کاسامناکرنا ہوگا

بدھ 22 مارچ 2017 19:29

محمد عرفان شوکاز نوٹس کا جواب دو روز میں جمع کرائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء)محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا دو روز میں جواب جمع کرادیں گے۔ فاسٹ بولرنے الزامات کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے بعد انہیں صرف چھ ماہ پابندی کاسامناکرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دو روز میں جمع کرادیں گے۔

ہدایات کے مطابق فاسٹ بولرنے ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کے بجائے الزامات کو چیلنج نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے بعد پی سی بی کی انضباطی کمیٹی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت محمد عرفان کے مستقبل کافیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اعتراف جرم پر انہیں صرف چھ ماہ پابندی کاسامنا کرنا ہوگا۔فاسٹ بولر محمد عرفان پہلے ہی بکیز سے رابطے سے بورڈ کوآگاہ نہ کرنے کا الزام قبول کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کیلئے انہوں نے والدین کے انتقال پر ذہنی پریشانی کو وجہ بتایا ہے۔پی سی بی حکام اس اعتراف پر فاسٹ بولر کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ اسی لیے انہیں وطن واپس بھیجنے کے بجائے پی ایس ایل میں کھیلنے کاموقع دیا گیا۔ انہیں کہاگیا تھا کہ الزامات تسلیم کرنے کی صورت میں انہیں ٹریبیونل کے سامنے پیش نہیں ہوناپڑے گا۔تاہم ایف آئی اے کی تحقیقات محمدعرفان کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے کیونکہ موبائل فون کے فرائزک ٹیسٹ کے بعد ہی ان کی سچائی پریقین کیاجاسکے گا۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 19:29:42