اعصام الحق کی میامی اوپن میں مایوس کن کارکردگی، پہلے رائونڈ میں باہر ہوگئے

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) اعصام الحق قریشی میامی اوپن کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے فرنچ جوڑی دار جائلز سائمن کو امریکا کے جیک سوک اور بینجمن نکولس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، امریکی جوڑی نے بآسانی 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 14:40:06