ثانیہ مرزا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے ہالینڈ کی ڈیمی سکورز اور جمہوریہ چیک کی ریناتا ورکوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 14:40:08