راجر فیڈرر اور سٹین واورنکا میامی اوپن کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) راجر فیڈرر اور سٹین واورنکا نے میامی اوپن کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری میامی اوپن مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکا کے فرینسس تیافو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-3 سے شکست دی، ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ ہی کے سٹین واورنکا نے ارجنٹائن کے ہوراکیو زیبالوس کو بآسانی 6-3 اور 6-4 سے ہرایا اور تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 14:40:10