پاکستان میں محض 2کپتانوں کے علاوہ باقی سب نے بال ٹمپرنگ کروائی :باسط علی

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

پاکستان میں محض 2کپتانوں کے علاوہ باقی سب نے بال ٹمپرنگ کروائی :باسط علی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں محض 2کپتانوں کے علاوہ باقی سب نے بال ٹمپرنگ کروائی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بال ٹمپرنگ کے بانی سرفراز نواز تھے جنہوں نے بعد عمران خان کو اس کے گر سکھائے اور عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹریننگ کی ۔باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان اور مصبا ح الحق کے علاوہ پاکستان کے ہر کپتان نے اپنے باﺅلرز نے بال ٹمپرنگ کروائی ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 19:00:25