شاداب خان نے اپنے پہلے انٹر نیشنل میچ میں دھوم مچا دی

اتوار 26 مارچ 2017 22:42

شاداب خان نے اپنے پہلے انٹر نیشنل میچ میں دھوم مچا دی
باربڈوس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ میں شاندار کاکردگی دکھانے والے لیگ سپنر شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے پہلے مقابلے میں بھی دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

باربڈوس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان نے اپنی دوسری ہی گیند پر 18 رنز بنانے والے والٹن اور پھر ایک گیند بعد لینڈل سمنز کو پویلین لوٹا کر عالمی کرکٹ میں آمد کا جشن منایا،شاداب نے اگلے اوور کی بھی دوسری ہی گیند پر سنیل نارائن کو آﺅٹ کیا،انہوں نے اپنے سپیل میں 4اوورز میں محض 7رنز دیکر 3بلے باز پوویلین بھیجے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میںاپنے پہلے میچ میں کم سے کم دو اوورز کرنے والے کسی بھی باﺅلر کا اپنے پہلے میچ میں بہ بہترین کفایتی سپیل ہے ۔



وقت اشاعت : 26/03/2017 - 22:42:42