محمد عرفان 6ماہ سے تاحیات پابندی لگنے کا امکان

پیر 27 مارچ 2017 12:16

محمد عرفان 6ماہ سے تاحیات پابندی لگنے کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مارچ ۔2017ئ)معروف پاکستانی کرکٹر محمد عرفان نے سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے رابطے چھپانے کا اعتراف کر لیا۔نجی چینل کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کریں گے ،دراز قد فاسٹ باﺅلر کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 14مارچ کو معطل کیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد عرفان پر اینٹی کرپشن یونٹ کی 2بار خلاف ورزی کا الزام ہے ،انہوں نے بکیز سے دو بار رابطوں کے بارے میں پی سی بی سے چھپا یا،عرفان پر بکیوں کے رابطوں کے بارے میں آگاہ نہ کرنے کا چارج بھی شامل ہے۔

الزامات تسلیم کرنےکی صورت میں محمدعرفان کاکیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپردکیاجائے گا،ذرائع کے مطابق 2.4.4 شق کی خلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6 مہینے سے تاحیات پابندی تک ہے۔
 
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 12:16:39