پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ منگل کوکھیلا جائے گا

پیر 27 مارچ 2017 13:28

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ منگل کوکھیلا جائے گا
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابقپاکستان اور آسٹریلیا کی ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا میچ(آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے ہرایا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 مارچ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 13:28:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :