کینگرو کوچ نے سٹیو سمتھ کو سر ڈان بریڈمین سے تشبیہ دیدی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:56

کینگرو کوچ نے سٹیو سمتھ کو سر ڈان بریڈمین سے تشبیہ دیدی
دھرم شالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے اپنے کپتان اسٹیون اسمتھ کو ماضی کے عظیم بیٹسمین ڈان بریڈمین سے تشبیہ دے دی۔

(جاری ہے)

دورہ بھارت کے اختتام پر آسٹریلین کوچ نے کہا کہ ٹیم کے قائد اسٹیون اسمتھ ، ماضی کے عظیم بیٹسمین ڈان بریڈ مین جیسے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی بیٹنگ لاجواب ہے جب کہ مجھے ان کی ذاتی کارکردگی اور بطور قائد انہوں نے جو کچھ ٹیم کیلیے کیا اس پر کافی خوشی ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 16:56:25