ویرات کوہلی کا کینگرو کرکٹرز کے بارے میں متنازع کمنٹس پر ”یوٹرن “

جمعہ 31 مارچ 2017 12:26

ویرات کوہلی کا کینگرو کرکٹرز کے بارے میں متنازع کمنٹس پر ”یوٹرن “
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2017ئ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی آسٹریلوی کرکٹرز سے دوستی کے بارے میں متنازع کمنٹس سے مکر گئے۔28سالہ ویرات کوہلی نے سیریز کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ پہلے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دوست سمجھتے تھے مگر اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ دوست نہیں ہوسکتے۔ ان کے اس بیان پر غیر ملکی اور بالخصوص آسٹریلیوی میڈیا کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی تھی، جس پر ویرات کوہلی نے اب ٹویٹر پر کہا کہ ”میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میں نے پوری آسٹریلوی ٹیم کے بارے میں نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کی تھی، چند لڑکوں کے ساتھ میرے تعلقات بدستور کافی اچھے ہیں جن کو میں جانتا اور وہ میرے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور میں کھیلتے ہیں۔

“یاد رہے کہ گزشتہ برس کوہلی کی قیادت میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلنے والی بنگلور کی ٹیم میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک، شین واٹسن اور ٹریوس ہیڈ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس بار سٹارک زخمی ہونے کے باعث بنگلور کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم واٹسن اور ٹریویس ہیڈ ان کی قیادت میں کھیلیں گے۔

وقت اشاعت : 31/03/2017 - 12:26:41