روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے سیزن میں 153 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 1 اپریل 2017 12:30

روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے سیزن میں 153 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی
نئی دہلی ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) بھارتی سپنرز روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، بھارتی جوڑی نے سیزن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی، ایشون اور جدیجا نے سیزن 2016-17 میں 13 ٹیسٹ کھیلے اور 153 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے گلین میگراتھ اور میک گل کے پاس تھا جنہوں نے 1998-99 میں 11 میچز کھیل کر 117 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 12:30:15