ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد نبی اور دولت زدران کو تنبیہ

پیر 3 اپریل 2017 13:57

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد نبی اور دولت زدران کو تنبیہ
دبئی ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹرز محمد نبی اور دولت زدران کو خبردار کیا ہے، دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے دوران دو مختلف واقعات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، پہلی اننگز میں آئرش بلے باز پیٹر چیز کریز پر موجود تھے اور وہ رن لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اس کے باوجود فاسٹ بائولر دولت زدران نے تھرو پھینکی جو آئرش بلے باز پیٹر چیز کی ٹانگ پر لگی، دریں اثنا آل رائونڈر محمد نبی کو کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے پر خبردار کیا گیا ہے، انہوں نے بلبرینی کے خلاف کیچ کی غلط اپیل کی اور جشن منایا، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر باقاعدہ سماعت نہیں کی گئی۔

وقت اشاعت : 03/04/2017 - 13:57:12