بابراعظم نے نیا ورلڈریکارڈ بناڈالا

پیر 10 اپریل 2017 00:20

بابراعظم نے نیا ورلڈریکارڈ بناڈالا
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ)پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔22سالہ بابراعظم نے اب تک ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری 5 میچوں میں 4 سنچریاں سکورکی ہیں جو کسی بھی پانچ یا کم اننگزمیں زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے،ان کا کوئی بھی دوسرا بلے باز کسی ٹیم کے خلاف پانچ یا کم اننگزمیں 2 سے زائد سنچریاں سکورنہیں کرسکاہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیزکےخلاف 124.50 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جوکسی بھی بلے باز کی ویسٹ انڈیزکے خلاف سب سے عمدہ اوسط ہے۔بابر کے علاوہ تین بلے بازوں نے کالی آندھی کیخلاف 100سے زائد اوسط سے رنزبنائے ہیں لیکن ان میں سے دو نے صرف ایک، ایک جبکہ ایک بلے باز نے دو اننگز کھیلی ہیں، بابراعظم کے سواکسی بھی بلے باز نے کم سے کم 5اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کیخلاف 100 سے زائد کی اوسط سے رنز نہیں بنائے، پاکستانی کپتان سرفرازاحمد 82.50کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/04/2017 - 00:20:10