پہلے 25ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بابراعظم کے نام

پیر 10 اپریل 2017 11:39

پہلے 25ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بابراعظم کے نام
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل ۔2017ئ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 125رنزبناکر اپنے کیریئر کے پہلے25ون ڈے میچوں میں اپنے رنزکا مجموعہ 1306کردیاہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈکے جوناتھن ٹروٹ کے نام تھا جنہوں نے اپنے پہلے25میچوں میں 1280رنزبنائے تھے، اس فہرست میں سر ویوین رچرڈز 1211رنز کیساتھ تیسرے ، کیون پیٹرسن 1189رنز کیساتھ چوتھے اور کوئٹن ڈی کوک 1181رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل بابراعظم 21ویں اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنزمکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ میں سر ویو ین رچرڈز،کوئنٹن ڈی کوک،کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جیسے بلے بازوں کے ساتھ اپنا نام درج کراچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/04/2017 - 11:39:59