جرمنی، فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب 3 بم دھماکے، ایک کھلاڑی زخمی

بدھ 12 اپریل 2017 11:56

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی ’بورسیا ڈورٹمنڈ‘ فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے کم از کم ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو ہسپتال لے منتقل کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ترجمان گورنا فورٹمن نے میڈیا کو بتایا کہ کھلاڑیوں سے بھری بس جب ہوٹل سے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئی تو یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے دھماکوں سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور اس میں موجود کھلاڑی سخت خوف و ہراس کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا۔بعد ازاں پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ کوئی دہشت گردی کی منظم کوشش تھی یا نہیں۔ تاہم بس میں ہونے والے دھماکے شدید نوعیت کے تھے۔ پولیس کے مطابق بم سڑک کے کنارے لگے پودوں کے درمیان نصب کیے تھے جو بس کے گذرتے ہی پھٹتے چلے گئے۔ٹیم کی جانب سے کیے گئے ٹویٹس کے مطابق ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے۔ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے ارد گرد کوئی خطرہ نہیں ہے۔موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ کو منسوخ کر دیا گی۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 11:56:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :