کیون پیٹرسن نے بھارتیوں کے خلاف مدد مانگ لی

بدھ 12 اپریل 2017 17:14

کیون پیٹرسن نے بھارتیوں کے خلاف مدد مانگ لی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل ۔2017ئ) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن سنگل ویزا جاری ہونے کے باعث بھارت میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کیوین پیٹرسن نے مسلسل کئی لیگز کھیلنے کے بعد اپنی فیملی کو وقت دینے کی غرض سے آئی پی ایل میں شرکت سے تو انکار کردیا تاہم وہ ایونٹ کے پہلے ہفتے میں ہونےوالے میچوں میں کمنٹری کیلئے بھارت آئے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے لندن میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کو ملٹی پل ویزا کیلئے درخواست دی مگر انہوں نے انہیں سنگل اینٹری ویزا دیدیا جس کے ذریعے بھارت میں داخل تو ہوا جا سکتا ہے مگر واپسی نہیں ہوتی۔ پیٹرسن کمنٹری کے بعد واپس جانے کیلئے تیار ہوئے اور اس بابت سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے پاسپورٹ پر تو سنگل اینٹری ویزا لگا ہے، تو وہ پریشان ہو گئے اور سوشل میڈیا پرمدد کی اپیل کر دی ۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”میری مدد کرو۔! میں نے بھارت جانے کیلئے ملٹی پل اینٹری ویزا کی درخواست دی تھی مگر لندن میں انڈین ہائی کمیشن نے مجھے سنگل اینٹری ویزا دیدیا ہے۔ میں اس ویزے پر واپس نہیں جا سکتا۔مدد کرو۔!“

وقت اشاعت : 12/04/2017 - 17:14:12